شہباز حکومت نے اب تک کا سب سے بڑا یوٹرن لے لیا، بڑا فیصلہ واپس

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم میاں شہباز شریف کی طرف سے عنان اقتدار سنبھالتے ہی ہفتہ وار دو چھٹیوں میں کمی کرتے ہوئے ہفتے کی چھٹی ختم کر دی گئی تھی تاہم اب حکومت نے اس پر یوٹرن لیتے ہوئے اے واپس بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم کی طرف سے وفاقی دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کی گئی تھی۔

 

وزیراعظم نے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے سرکاری دفاتر ہفتے میں چھ دن کھلے رکھنے کا حکم جاری کیا تھا جس کی وفاقی کابینہ نے منظوری دی تھی۔ اس لیے اب اس چھٹی کی بحالی کے لیے بھی وفاقی کابینہ کی منظوری لازمی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت کو پاکستان بزنس کونسل کی طرف سے بھی تجویز دی گئی ہے کہ ہفتہ وار دو چھٹیاں کرنے سے ملک میں توانائی کی بچت ہو گی اور پٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل میں خاطرخواہ کمی آئے گی۔ ایک تخمینے کے مطابق ہفتہ وار دو چھٹیاں کرنے سے ایندھن کی مدمیں سالانہ 2ارب 70کروڑ ڈالر کی بچت ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں