فوج کی جانب عمران خان کا آزادی مارچ روکنے کا حکم؟ آئی جی خیبرپختونخوا نے خود میدان میں آکر افواہوں کی تردید کر دی، عمران ریاض خان کی خبر جھوٹ کا پلندہ قرار

اسلام آباد(پی این آئی)اینکر پرسن عمران ریاض خان نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی جی خیبرپختونخوا پولیس سے راولپنڈی کی جانب سے رابطہ کیا گیا کہ عمران خان کو روکنے میں مدد کی جائے ۔ عمران ریاض نے فوج پر الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ فوج عمران خان کو روکنے کیلئے آئی جی پولیس خیبرپختونخوا سے مدد مانگ رہی ہے۔

تاہم آئی جی خیبرپختونخوانے ویڈیو پیغام جاری کر دیا جس میں عمران ریاض خان کے دعوے کی واضح الفاظ میں تردید کی گئی اور کہا کہ میرے سے نہ تو کسی نے کوئی رابطہ کیا ، نہ مطلع کیا گیا اور نہ میں کسی ایسی میٹنگ میں شریک ہوا۔نہ مجھے کوئی ہدایات ملیں، نہ وزیراعظم سے نہ مرکز اور نہ کسی ادارے سے ایسا کوئی فون یا آرڈر آیا۔آئی جی خیبرپختونخوا نے واضح کیا کہ ایسی افواہیں معاشرے میں انتشار پیدا کرنے کیلئے پھیلائی جارہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close