عمران خان کا آزادی مارچ کس کیخلاف ہے؟ مریم نواز نے حیران کن دعویٰ کر دیا

لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس فتنے کے خلاف کھڑے ہوں گے ، یہ لانگ مارچ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کر رہا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا ہےکہ عمران خان لانگ مارچ حکومت کے خلاف نہیں اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کررہے ہیں، عمران خان نے کہا کہ میں میر جعفر اور میر صادق کو پہچان گیا۔

 

یہ اس نے ہمیں نہیں کہا، یہ وہ اسٹیبلشمنٹ کو کہتا ہے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ کونسی آزادی چاہتے ہیں؟ عمران خان نے کرسی اور فرح گوگی کا نام آزادی رکھا ہوا ہے، عدلیہ کو بہت ادب سے یہ بات کہناچاہتی ہوں، یہ روایت مت ڈالیں کہ جو شخص سب سے بڑھ کر اداروں کو گالیاں نکالے گا، اسی کے حق میں فیصلے ہوں گے، قوم کے حق میں فیصلے کریں، ملک کے حق میں فیصلےکریں، سوشل میڈیا کو مت دیکھیں، میڈیا کو مت دیکھیں اورقوم کے مستقبل کے حق میں فیصلےکریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close