اسلام آباد میں فوج کو طلب کر لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزارت داخلہ نے ریڈ زون کی سکیورٹی کے لیے فوج کو طلب کرلیا۔نجی ٹی وی جیو کے ذرائع کے مطابق ریڈ زون کی تمام سکیورٹی فوج کے حوالے کی جائے گی جس کے تحت وزیراعظم ہاؤس، وزیر اعظم آفس، ایوان صدر اور سپریم کورٹ پرفوج تعینات ہوگی۔ذرائع کا بتانا ہےکہ کابینہ ڈویژن سمیت دیگر سرکاری عمارتوں پر بھی فوج تعینات ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی حکومت نے ایف سی کی خدمات طلب کر لی ہیں

جس کے تحت ایف سی کے 2 ہزار اہلکار اسلام آباد میں فرائض انجام دیں گے۔دوسری جانب وفاقی دارلحکومت میں دو ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔دفعہ 144 کا دائرہ ریڈ زون کے ایک کلو میٹر تک بڑھا دیا گیا ہے ۔ دفعہ 144مختلف شاہراہوں تک بڑھایا گیا ہے ۔ تھرڈ ایونیو، مری روڈ، خیابان سہروردی،جناح ایونیو،ایمبسی روڈ میں بھی نافذ العمل ہو گی ۔ سرینہ چوک ڈھوکری چوک پر بھی دو ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ رہے گی ۔دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں