آئی ایم ایف سے قرض نہ ملنے پر بڑے فیصلے کیے جائیں، نواز شریف کے احکامات جاری

لاہور(پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال، پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ ،نواز شریف نے اپنی جماعت کو ہدایت دی ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض نہ ملنے پر بڑے فیصلے کیے جائیں ، پچھلی حکومت کا ملبہ ہم کیوں اپنے سر لیں۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات ،قبل از وقت انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال اورآئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے گفتگوکی گئی۔

ماڈل ٹائون میں منعقدہ اجلاس میںمسلم لیگ (ن) کی نائب صد رمریم نواز، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز ،احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، خرم دستگیر، سردار اویس لغاری سمیت دیگر شریک ہوئے ۔جبکہ پارٹی قائد محمد نواز شریف بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔ذرائع کے مطابق نوازشریف نے ہدایت کی کہ حکومت تحریک انصاف کے لانگ مارچ کونہ روکے لیکن انتشار پھیلانے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے ،نوازشریف کی بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی

۔ نواز شریف نے شہبازشریف کو پارٹی فیصلوں کے متعلق اتحادی جماعتوں کو بھی آگاہ کرنے کی ہدایت کی ۔نواز شریف نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو لانگ مارچ کے حوالے سے پلان مرتب کر کے اتحادی جماعتوں سے شیئر کرنے کی ہدایت کی ۔مسلم لیگ (ن)کی جانب سے آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات کو متاثر کرنے والی قوتوں کیخلاف پلان پر مشاورت کی گئی۔ نواز شریف نے شہباز شریف کو وفاقی بجٹ کی بھرپور تیاری اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔نوازشریف نے رانا ثنااللہ کو امن و امان کی صورتحال کر برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close