دہشت گردوں کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کے دو جوان شہید

راولپنڈی(آئی این پی)خیبرپختونخواکے ضلع شمالی وزیرستان میں امن دشمنوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے، پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ملٹری چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی، اس دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے، شہید ہونے والوں میں 20سالہ سپاہی ظہور خان، 23سالہ سپاہی رحیم گل شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کی اور دہشتگردوں کو نشانہ بنایا، علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کیلئے ا ٓپریشن جاری ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close