حکومت سے علیحدگی؟ نواز شریف نے بڑا فیصلہ سنا دیا، ہلچل مچ گئی

لاہور(پی این آئی)صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس میں نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے حکومت سے علیٰحدہ نہ ہونے کے فیصلے کی توثیق کر دی۔نجی ٹی وی”کے مطابق مسلم لیگ (ن )کے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے کسی بھی غیر آئینی اقدام کو نہیں مانیں گے ، اجلاس میں حکومت اور اتحادیوں کے فیصلے سے متعلق اہم شخصیات کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

 

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت مخالف عناصر کیخلاف سختی سے نمٹا جائیگا،قانون ہاتھ میں لینے والوں کو بڑ ے پیمانے پر گرفتار کریں گے ۔رپورٹ کے مطابق پنجاب کی 40سے زائد جیلوں میں صفائی کرانے کا عمل جاری ہو چکا ہے ، سیاسی معاملات خراب ہونے پر بڑی سیاسی شخصیات کو گرفتار کرکے الگ سیل میں رکھنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close