سرکاری اداروں میں ہفتے کی چھٹی دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی سرکاری اداروں میں ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ کل دے گی۔شہباز شریف نے حکومت میں آنے کے بعد ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کی شدید مخالفت کی گئی تھی۔ 05 مئی2022ء کو حکومت نے ہفتے کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تاہم سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں کمی کر دی گئی تھی۔سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 8 بجے سے 3 بجے تک کیے گئے تھے جب کہ جمعے کے روز 8 بجے سے ایک بجے تک کیے گئے۔اس سے قبل سرکاری اوقات کار صبح 9 سے 5 بجے تک تھے۔ حکومت کی جانب سے عیدالفطر کے بعد ہفتے کی چھٹی بحال کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی ہفتہ وار دو چھٹیاں کم کرکے ایک کردی گئی تھیں جس پر متعدد حلقوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور وزیراعظم سے ہفتے کی چھٹی دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ حکومت پر کام کے حوالے سے کافی دباؤ ہے کہ اس وقت زیادہ سے زیادہ کام کیا جائے۔ کہا گیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عید الفطر کے بعد ہفتہ کی چھٹی بحال کر دی جائے گی تاہم ایسا نہ ہوا۔

علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)نے ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کر سرکاری اداروں میں ہفتے کی چھٹی دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیادیا تھا ۔اسلام آباد سے جاری ایس بی پی اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں بینکس پیر سے جمعرات صبح 9 سے شام ساڑھے 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔ ایس بی پی اعلامیے کے مطابق ان دنوں میں ڈیڑھ بجے سے سوا دو بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔ اعلامیے کے مطابق جمعے کو بینک صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے، اس دوران ڈیڑھ بجے سے ڈھائی بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں بینک ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close