بھارتی عدالت کی طرف سے یاسین ملک کو ممکنہ سزا، مظفرآباد میں 25 مئی کو تاجر شٹرڈاون ہڑتال کریں گے

 

مظفرآباد (آئی اے اعوان) بھارتی عدالت کی جانب سے کشمیری آزادی پسند راہنما یاسین ملک کو سزائے موت یا پھر عمرقید سزا سنائے جانے سے متعلق ممکنہ فیصلہ کے خلاف آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں 25 مئی کو تاجر مکمل شٹرڈاون ہڑتال کریں گے ۔

دارالحکومت مظفرآباد کے تاجر راہنما رزاق خان نے یاسین ملک کوناکردہ جرم کا مرتکب قرار دیکر سزا سنانے جانےکے موقع پر 25 مئی کو مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کی کال کی حمایت کرتے ہوئے مظفرآباد میں. بھی مکمل شٹرڈاون ہڑتال کرنے کا اعلان کیاہے ۔

مظفرآباد کے تاجر راہنما رزاق خان نے حریت راہنما مشتاق الاسلام کے ہمراہ شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت من گھڑت اور بے بنیاد الزامات اور مقدمات کی آڑ میں یاسین ملک کا عدالتی قتل کرانا چاہتی ہے آزادکشمیر کے عوام ,حکومت اور تاجر بھارت کے مکرو عزائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور احتجاج کریں گے انھوں نے مظفرآباد کے تاجروں سے 25 مئی کو صبح سے دن 2 بجے تک مکمّل شٹرڈاون ہڑتال کرنے کی اپیل کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close