شیخ رشید کی گرفتاری کیلئے چار پولیس کی گاڑیاں پہنچ گئیں، بڑی خبر

راولپنڈی (پی این آئی)شیخ رشید کی گرفتاری کیلئے چار پولیس کی گاڑیاں پہنچ گئیں، بڑی خبر۔۔۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمدکا کہنا ہے کہ انہیں گرفتار کرنے کیلئے چار سرکاری گاڑیاں ان کے گھر کے باہر آئی ہوئی ہیں۔اپنے ایک ویڈیو پیغام میں شیخ رشید نے بتایا کہ ان کے اسلام آباد والے گھر کے باہر چار سرکاری گاڑیاں انہیں گرفتار کرنے کیلئے آئی ہوئی ہیں۔

ان گاڑیوں میں سادہ لباس اہلکار موجود ہیں لیکن وہ گھبرانے والے نہیں ہیں۔ شیخ رشید نے واضح کیا کہ وہ گرفتار نہیں ہوں گے اور25 مئی کو دن دو بجے لال حویلی سے لانگ مارچ کیلئے پورے راولپنڈی کو ساتھ لے کر نکلیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close