معروف سیاسی شخصیت نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا

لاہور (پی این آئی) وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز سے ڈیرہ غازی خان کی معروف سیاسی شخصیت اور سابق رکن اسمبلی خواجہ نظام المحمود نے ملاقات کی-خواجہ نظام المحمودنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلی حمزہ شہباز کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہارکیا-وزیر اعلی حمزہ شہباز نے خواجہ نظام المحمود کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ خواجہ نظام المحمود کی شمولیت سے پارٹی ڈیرہ غازی خان میں مزید مضبوط ہو گی۔

عمرانی سرکار نے جنوبی پنجاب کے عوام کو دھوکہ دیا۔ہم جنوبی پنجاب کو اس کا حق واپس کریں گے۔رکن پنجاب اسمبلی سردار اویس لغاری اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں –

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close