وزیر اعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد، دستخط کرنے والے ارکان صوبائی اسمبلی کے خلاف کارروائی شروع

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کے وزیر اعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کا عبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں بی اے پی کے 16 ارکان نے شرکت کی، اس موقع پر تحریک کے مسودے پر دستخط کرنے والے اراکین کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر پارٹی کے 7 ارکان کے دستخط کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پارٹی ارکان کے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنا آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی ہے، منحرف اراکین کا یہ غیر آئینی اقدام سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ آئین و قانون و عدالت کے فیصلے کے مطابق منحرف اراکین کا ووٹ نہیں گنا جائے گا اور وہ ڈی سیٹ بھی ہوجائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں