یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے، اس کیلئے ہر حد تک جانے کو تیار ہوں، زلفی بخاری نے بھی میدان میں اترنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56سے پی ٹی آئی کے امیدوار سید زلفی بخاری نے اٹک کی عوام کو 25 تاریخ کو امپورٹڈ حکومت کے خلاف لونگ مارچ میں شریک ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ صرف پی ٹی آئی ورکرز کو نہیں، پوری قوم کو دعوت دے رہا ہوں، 25 مئی کو اسلام آباد میں اپنے کارکنوں کے ساتھ جائیں گے ہر شعبے کے لوگ لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں،

ہم کسی صورت ان چوروں کو تسلیم نہیں کریں گے، سری نگر ہائی وے پر دوپہر 3 بجے آپ سب حق کے ساتھ کھڑے ہوں اور عمران خان کا ساتھ دیں، سب خواتین کو بھی لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دے رہا ہوں،یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے اور اس کے لیے ہر حد تک جانے کو تیار ہوں، غلام بننے سے بہتر موت قبول ہے، بیورو کریسی نے کوئی غیر قانونی کارروائی کی تو ایکشن لیں گے،زلفی بخاری نے کہا کہ ملک کی بہتری کیلئے عمران خان کوشش کر رہا تھا یہ امپورٹڈ لوگ باہر سے پتلے لے کر آ گئے، چوروں کو وزیراعظم اور وزیراعلی بنا دیا گیا، یہ قوم کی توہین ہے، ملک کا وزیراعظم ضمانت پر ہے، جن پر نیب کے کیسز ان چوروں کو لایاگیا۔میڈیا سے گفتگو میں سید زلفی بخاری نے کہا کہ میری کسانوں مزدوروں اور غریب عوام سے خصوصی اپیل ہے کہ اس لانگ مارچ میں شامل ہوں انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ اسمبلی تحلیل کریں اور الیکشن کا اعلان کریں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close