حمزہ شہباز نے کینسر کی ادویات کی مفت فراہمی کا پروگرام دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا

لاہور(آئی این پی)وزیر اعلی پنجاب محمد حمزہ شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق چلیں گے، اللہ کریم مدد کرے گا-کھیل تماشے ہمارا راستہ نہیں روک سکتے-ان کھیل تماشوں کا انجام قریب ہے-ہم نے کام کیا، عوام کی خدمت کی،عوام ہمارا ٹریک ریکارڈ دیکھ کر ووٹ دیں گے- وہ آج پاکستان مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کے پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیر اعلی حمزہ شہباز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساتھ نبھانے والے اتحادیوں سے کی گئی کمنٹمنٹ پوری کروں گا-انہوں نے کہاکہ سپیکر کا کردار ہاؤس کے کسٹوڈین سے زیادہ عمران نیازی کے ملازم جیسا بن چکا ہے-عوام کی خدمت اور پرفارمنس (ن) لیگ کا ناقابل تردید ٹریک ریکارڈ ہے-وزارت ا علیٰ پرویز الہٰی کے گھر چل کر گئی تھی لیکن انہوں نے خود کو تماشا بنا لیا-انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ دوسروں کے دکھ کااحساس پیدا کرنے کے لئے تکالیفوں اورمشکلات سے گزارتا ہے-ساتھ دینے والوں کیلئے خود جا کر ووٹ مانگوں گا-عمران نیازی نے ایک کروڑ نوکریوں کی بجائے کروڑوں کو بیروزگار کردیا- کینسر کی ادویات کی مفت فراہمی کا پروگرام دوبارہ سے شروع کررہے ہیں،دیگر ادویات کی فراہمی بھی یقینی بنائیں گے-محمد نواز شریف او ر محمد شہبازشریف نے ارکان اسمبلی سے کی گئی کمنٹنٹ پوری کرنے کاحکم دیا ہے-وزیر اعلی حمزہ شہباز سے ڈیرہ غازی خان کی معروف سیاسی شخصیت اور سابق رکن اسمبلی خواجہ نظام المحمودکی ملاقات،مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان:-وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز سے ڈیرہ غازی خان کی معروف سیاسی شخصیت اور سابق رکن اسمبلی خواجہ نظام المحمود نے ملاقات کی-خواجہ نظام المحمودنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلی حمزہ شہباز کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہارکیا-

وزیر اعلی حمزہ شہباز نے خواجہ نظام المحمود کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ خواجہ نظام المحمود کی شمولیت سے پارٹی ڈیرہ غازی خان میں مزید مضبوط ہو گی۔ عمرانی سرکار نے جنوبی پنجاب کے عوام کو دھوکہ دیا۔ہم جنوبی پنجاب کو اس کا حق واپس کریں گے۔رکن پنجاب اسمبلی سردار اویس لغاری اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں -وزیر اعلی حمزہ شہباز کا خوشاب میں ٹریفک حادثہ میں 4 خواتین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پراظہار افسوس، زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت:-وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے خوشاب میں ٹریفک حادثہ میں 4 خواتین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے-وزیر اعلی حمزہ شہباز نے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے-وزیر اعلی حمزہ شہباز نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے اور واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کے نوٹس پرپولیس کا فوری ایکشن، گجرات میں دو بہنوں کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار:- وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے نوٹس پرپولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے گجرات کے تھانہ گلیانہ کی حدود میں دو بہنوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرلیاہے-وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہاکہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی کی جائے اور لواحقین کو انصاف کی جلد فراہمی یقینی بنائی جائے۔واضح رہے کہ ایک روز قبل وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے گجرات کے تھانہ گلیانہ کی حدود میں دوبہنوں کے قتل کا واقعہ نوٹس لیا تھا۔وزیر اعلی حمزہ شہباز کا شاد باغ سے طالبہ کے اغوا کے واقعہ کا نوٹس، جلد از جلد بحفاظت بازیابی یقینی بنانے کا حکم:-وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے شاد باغ کے علاقے سے طالبہ کے اغوا کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے طالبہ کی جلد از جلد بحفاظت بازیابی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ طالبہ کے اغوا میں ملوث ملزمان کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے اور سائنٹیفک انداز سے تفتیش کو آگے بڑھایا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں