پشاور(آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی کوئی اہمیت نہیں، ملک دیوالیہ ہوچکا، تباہی کے ذمہ دار عمران خان ہیں، 4سال کا گند صاف کرنے میں وقت لگے گا، نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حالات کی بہتری کیلئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے، جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، صورتحال کے تناظر میں عوامی منشا کے مطابق فیصلے بھی ضروری ہیں، عالمی قوتیں چاہتی ہیں ہم تقسیم در تقسیم ہوجائیں، قبائل کے 15ارکان میرے ساتھ ہیں جو فاٹا انضمام کیخلاف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں اگر کچھ کمزور ہے تو وہ جمہوریت ہے، مجھے کہا گیا آپ تو قبائل کے نمائندے نہیں آپ کیوں قبائل کی بات کرتے ہیں، میں نے کہا قبائل کے 19 نمائندے ہیں، 15 ہمارے ساتھ ہیں، فاٹا کی 125 سالہ حیثیت کو تبدیل کیا گیا، قبائلی عوام کی ترقی کیلئے مزید اقدامات ضروری ہیں، بے گھر ہونے والے قبائلیوں کو چھت کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی، فاٹا انضمام پر آج ریفرنڈم کرا دیں لوگ خوش ہیں کہ نہیں پتہ چل جائیگا، قبائلی عوام کے ساتھ کیوں زیادتی کی گئی، جہاں کام ہوئے وہ قبائل کا ایک فیصد حصہ بھی نہیں ہے، قبائل کیلئے میری ریفرنڈم کی تجویز نہیں مانی گئی تھی۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ جو ہم نے لانگ مارچ کیے ہیں اس کا ریکارڈ کسی کا باپ نہیں توڑ سکتا، یہ اسلام آباد مکھیاں مارنے آئیں گے، پی ٹی آئی لانگ مارچ کی کوئی اہمیت نہیں ہے، ملک سنبھالنے کیلئے عوام کی سپورٹ چاہیے، یہ ملک ہم سب کا ہے، تمام اداروں کو متفقہ کردار ادا کرنا ہوگا، چین نے خط لکھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، ملکی تباہی و بردباری کے ذمہ داری عمران خان ہیں، فیصلہ کیا ہے کہ حکومت بقیہ مدت پوری کرے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں