لانگ مارچ کی نوبت ہی نہیں آئیگی کیونکہ۔۔اب تک کا بڑا دعویٰ سامنےآگیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے تاہم اینکر پرسن اجمل جامی سمجھتے ہیں کہ لانگ مارچ کی نوبت ہی نہیں آئے گی کیونکہ آئندہ چند روز میں ویسے ہی الیکشن کا اعلان ہونے والا ہے۔

 

اپنے ایک ٹویٹ میں اجمل جامی کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کیلئے 25 مئی کی تاریخ دی گئی ہے لیکن ان کا خیال ہے کہ کوئی لانگ مارچ ہوگا ہی نہیں ، اگر لانگ مارچ شروع ہوتا بھی ہے تو اسلام آباد تک نہیں پہنچے گا کیونکہ نئے انتخابات کیلئے معاملات آئندہ چند روز میں طے کرلیے جائیں گے۔ اجمل جامی کے مطابق یہ ماننا پڑے گا کہ عمران خان بہت سمارٹ انداز میں کھیل رہے ہیں اور ان کی چالیں بار آور ثابت ہو رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close