عمران خان کا لانگ مارچ کا اعلان ، وفاقی وزیر داخلہ نے بھی ایکشن کی تیاریاں کر لیں

بہاولپور (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ اگر اتحادی حکومت نے فیصلہ کیا تو تحریک انصاف کے لانگ مارچ والوں کو گھر سے بھی نہیں نکلنے دوں گا اور اگر انہوں نے افراتفری پھیلانے کی کوشش کی تو انہیں گرفتار بھی کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ شیخ رشیدکہتا تھا کہ آگ لگادو ،ماردو اب کہتاہےکہ میں خونی لانگ مارچ کروں گا انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو قانون اپنا راستہ اپنائےگا۔

 

 

انہوں نے کہا کہ 28 مئی کو یومِ تکبیر کے موقع پر بہاولپور میں تاریخی جلسہ کریں گے جس سے مریم نواز خطاب کریں گے، اگر وزیر اعظم کی مصروفیت نہ ہوئی تو وہ جلسے میں شریک ہوں گے لیکن اگر وہ نہ آسکے تو ان کی نمائندگی حمزہ شہباز کریں گے۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے 25 مئی کو اسلام آباد کیلئے لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close