صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کادورہ کوٹلی، فاتحہ خوانی کیلئے درگاہ اگہار شریف پر حاضری دی، ملک و قوم کی سلامتی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا بھی کی

کوٹلی،کھوئیرٹہ (پی این آئی)صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے دورہ کوٹلی کے دوران درگاہ اگہار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اور اس موقع پر انہوں نے ملک و قوم کی سلامتی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔ بعد ازاں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مختلف افراد کے گھروں میں جا کر اُن کے عزیزواقارب کی وفات پراظہار تعزیت کیا۔

 

انہوں نے سابق چیئرمین ضلع کونسل کھوئیرٹہ راجہ اقبال سکندرمرحوم، ضیاحمیدمرحوم اور سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کوٹلی چوہدری رزاق ایڈووکیٹ کی والدہ کی وفات پر اُن کے گھروں میں جا کر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close