وزیراعظم آزاد کشمیر کے ویژن کے مطابق 15روزہ صفائی مہم، دوسرے روزبھی 55ٹن کوڑا کرکٹ اٹھایا گیا، درجنوں ریڑھیاں ہٹائی گئیں اور نالیوں کی صفائی

مظفرآباد(پی آئی ڈی) ترجمان ضلعی انتظامیہ مظفرآبادنے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کے ویژن کے مطابق 15 روزہ صفائی مہم کے دوسرے دن بھی شہر کے مختلف علاقوں سے 55ٹن کوڑا کرکٹ / ملبہ اٹھانے کے علاوہ،65تھڑہ ریڑھی کو ہٹایا گیا اور 550 فٹ نالیوں کی صفائی گئی۔پیرچناسی سے بٹلیاں تک پیرچناسی تک روڈ کی صفائی بھی کی گئی۔

 

 

اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد رورل مدثر فاروق نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کمپلیکس سے بینر،پینافلیکس کو اتاروایا، اسسٹنٹ کمشنر پٹہکہ نصیرآباد احمدسبحانی نے مرکزی بازار کے اندراور مین روڈ کی صفائی کروائی۔ صفائی اور تجاوزات کے حوالہ سے مہم آئندہ ایام میں بھی جاری رہے گی اور پورے ضلع کے اندر اس کا دائر کا ربڑھایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close