کشمیری حریت پسند یاسین ملک کی بیٹی کی باپ سے جدائی، روداد سن کر وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس رو پڑے

 

اسلام آباد (آئی اے اعوان) آٹھ سال سے باپ کی شفقت سے محروم یاسین ملک کی دس سالہ بیٹی رضیہ سلطانہ کی باپ سے جدائی کی روداد سن کر وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس رو پڑے۔

بھارت کی جانب سے من گھڑت الزامات اور نام نہاد عدالتی کاروائی کا سامنا کرنے والے آزادی پسند راہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کے موقع پر وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی آنکھیں اس وقت آبدیدہ ہو گئیں جب مشعال ملک نے
سردار تنویر الیاس کو بتایا کہ رضیہ سلطانہ 2 سال کی تھی جب اسے آخری بار اپنے باپ یاسین ملک کی گود میں بیٹھنا نصیب ہوا تھا آج رضیہ کی عمر دس سال ہو چکی ہے۔ 8 سال سے باپ کی شفقت سے محروم رضیہ سلطانہ کا قصور صدف اتنا ہے ہے یہ ایک حریت پسند لیڈر کی بیٹی ہے۔

 

 

اس باپ کی جدائی کا صدمہ برداشت نے والی عظیم باپ کی باہمت بیٹی کی رضیہ سلطانہ کی داستان غم سن کر و زیر اعظم سردار تنویر الیاس خان کی آنکھوں سےبےساختہ آنسو چلک پڑے بعد ازاں اپنی گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے رضیہ سلطانہ کو کشمیر،پاکستان اور پوری امت مسلمہ کی بیٹی قرار دیا۔ وزیر اعظم نے یسین ملک کی ننھی بیٹی کو پیار بھی کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close