31 مئی سے پہلے فیصلے کرلیں ورنہ۔۔ شیخ رشید نے مقتدر حلقوں کو پیغام دیدیا

راولپنڈی ( نیوزڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 31 مئی سے پہلے فیصلے کرلیں ورنہ گاڑی چھوٹ جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کا مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کرنا ہے یا جوڈو کراٹے سے کرنا ہے؟ الیکشن کروانے کی جو بات چیت چل رہی ہے اس کو جلد فائنل کریں ۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جس طرح عدم اعتماد کی نااہل پالیسی نے معیشت تباہ کی اسی طرح فیصلوں میں تاخیر مزید تباہی لائے گی ، 31 مئی سے پہلے فیصلے کرلیں ورنہ گاڑی چھوٹ جائے گی۔

گزشتہ رات ملتان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں آج ملتان میں اس تحریک کا حصہ بننے جا رہاہوں، جس کی عمران خان کال دینے جارہا ہے، پلان بنایا گیا تھا کہ عمران خان گھر بیٹھ جائے گا، لیکن عمران خان تم سب کو گھر بھیجے کا خود نہیں جائے گا، اسلام آباد کیلئے تیار ہوجاؤ، وہ ڈاکو چور شہبازشریف جس پر کل فرد جرم لگ سکتی ہے،عمران خان آخری بات کہنا چاہتا ہوں وزیراعظم معین قریشی، شوکت عزیز بھی رہا ہے، لیکن قوم عمران خان کو ایک انقلابی لیڈر کے طور پر دیکھنا چاہتی ہے، ملتان کے لوگو! وقت نہیں ڈیزل کو چھوڑو،ڈیزل کیا کرے، دو وزیراعظم ، دو وزیرخارجہ اور دو وزیرخزانہ ہیں۔شیخ رشید احمد ے کہا کہ ایک ووٹ کا فرق ہے اگر عمران خان حکم کرے تو اسی اسمبلی سے دوبارہ وزیراعظم بنا سکتا ہوں، میں دھرنے میں استعفا نہیں دیا تھا اب دیا ہے، عمران خان کو ہاتھ جوڑ کر کہتا تھا اسمبلیاں تحلیل کردو، ایمرجنسی لگاؤ اور گورنرراج لگاؤ ، اسلام آباد کی کال پر ثابت کروں گا کہ اگر میری جان بھی جاتی ہے تو عمران خان کیلئے قربان کردوں گا، مطالبہ کرتا ہوں کہ پنجاب میں گورنر راج نافذ کردو پی ٹی آئی کو کوئی منافق قبول نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close