آزادکشمیر، عوامی خدمت کا مشن جاری رکھوں گا، معاون خصوصی برائے اطلاعات چوہدری رفیق نیر کا کھوئی رٹہ کے عوام کا شکریہ

کوٹلی (پی آئی ڈی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات،سمال انڈسٹریز و ماحولیات چوہدری محمد رفیق نیئر نے کہا ہے کہ میں ضلع کوٹلی بالخصوص حلقہ کھوئی رٹہ کے تمام دوستوں، بزرگوں، ماؤں، بہنوں، بیٹیوں تحریک انصاف کے عہدیداران،یوتھ، آئی ایس ایف اور کارکنان کا دل سے مشکور ہوں جنہوں نے مجھے معاون خصوصی برائے اطلاعات،سمال انڈسٹریز،ماحولیات مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی اور حلقہ کھوئی رٹہ پہنچنے پر میرا شاندار استقبال کیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے ویژن کے مطابق اور وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی قیادت میں انشااللہ آپ کی امیدوں پر پورا اتروں گا اور خدمت خلق کے مشن کو جاری رکھوں گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سردار تنویر الیاس کا مشن عام آدمی کو سہولتیں فراہم کرنا ہے وہ ریاست کو جدید خطوط پر استوار کر کے ایک ایسی عوام دوست ریاست بنانا چاہتے ہیں جہاں کسی کا استحصال نہ ہواور عوام کو بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر میسر آئیں۔انہوں نے کہا اپنے حلقہ انتخاب کے لوگوں کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہر کٹھن دور میں میرا ساتھ دیا ان کی وجہ سے آج اللہ پاک نے یہ مقام دیا ہے انشائاللہ خود کو عوام کی خدمت کے لیے وقف رکھوں گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close