عمران خان کے مریم نواز سے متعلق غیر اخلاقی الفاظ پر چیف جسٹس نوٹس لیں، سابق صدر کا مطالبہ

اسلام آباد (پی این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری نے مریم نواز کے حوالے سے عمران خان کی جانب سے نازیبا زبان استعمال کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں سابق صدر نے کہا کہ جن عزت داروں کے گھروں میں مائیں بہنیں ہوں وہ اس طرح کی زبان نہیں استعمال کرتے, خدارا اس سیاست میں اتنے نیچے نہ گر جائیں,مائیں بہنیں بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں, یہ ہی پیغام بی بی شہید چھوڑ کر گئیں ہیں۔

 

کاش اب بھی کوئی چیف جسٹس کو پرسنل آبزرویشن کا خط لکھے اور وہ نوٹس لیں۔خیال رہے کہ ملتان جلسے سے اپنے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر کسی نے مریم نواز کی جلسے میں کی گئی تقریر کی ویڈیو بھیجی ۔ “اس نے اتنی دفعہ اور اس جذبے اور جنون سے میرا نام لیا، اسے کہنا چاہتا ہوں کہ دھیان کرو کہیں تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے، جس طرح بار بار تم میرا نام لے رہی ہو۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close