وزیر اعظم آزاد کشمیر نے پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے کو خوش آیند قرار دے دیا

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے، اس فیصلے کے بعد ہارس ٹریڈنگ اور عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچانے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے جمہوریت کو بچا لیا

اور الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے 25 اراکین پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ وفاداریاں بدلنے والوں کیلئے عبرت کا نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے عمران خان کے نام پر ووٹ لیے اور پیسے لیکر اپنا ضمیر بیچا وہ اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکے ہیں۔ ہارس ٹریڈنگ کرنے والوں کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے عمران خان اور تحریک انصاف کے نظریے کو ووٹ دیے جن لوگوں نے عمران خان کے نام پر ووٹ لیے اور بعد میں اپنے مفادات کی خاطر اپنے ضمیروں کا سودا کیا،انہیں اپنی سیٹ پر رہنے کا کوئی حق نہیں تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close