علیم خان نے ایک ارب روپیہ پی ٹی آئی پر لگایا تو کمایا بھی ہے، بڑا انکشاف

اسلام آبا(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ علیم خان نے ایک ارب روپیہ پی ٹی آئی پر لگایا تو کمایا بھی ہے، پی ٹی آئی نے کچھ نہیں کرنا، آئین و قانون نے کرنا ہے۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ نہیں ہوا، ان کا استعفیٰ قبول کرنا ہی غیر قانونی تھا، پنجاب میں حمزہ شہباز کا الیکشن بھی غیر قانونی تھا۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے مخالف امیدوار کو اسمبلی ہال سے نکال دیا تھا، ہم 16 اپریل کی حالت میں کھڑے ہیں، 15 ارکان اسمبلی وفاق اور پنجاب میں ن لیگ کے 20 ارکان نیوٹرل رہیں گے، ان ارکان نے ہم سے رابطہ کر کے نیوٹرل رہنے کا کہا ہے، جلیل شرق پوری بھی انہیں ووٹ نہیں دیں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ چودھری پرویز الہٰی واضح اکثریت سے جیت جائیں گے، قومی اسمبلی میں منحرف ارکان لوٹے بنے ہیں، جن منحرف ارکان نے ووٹ نہیں ڈالا وہ ڈی سیٹ نہیں ہوئے ہیں، ہم سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلوں پر عمل کے پابند ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں