مریم اتنی دفعہ میرا نام لیتی ہو، دھیان کرو کہیں تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے

 

ملتان (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو “تنبیہ ” کردی۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر کسی نے مریم نواز کی جلسے میں کی گئی تقریر کی ویڈیو بھیجی ۔ “اس نے اتنی دفعہ اور اس جذبے اور جنون سے میرا نام لیا، اسے کہنا چاہتا ہوں کہ دھیان کرو کہیں تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے، جس طرح بار بار تم میرا نام لے رہی ہو۔”

عمران خان نے کہا کہ وہ اکثر سوچتے ہیں کہ مریم، اس کے بھائیوں، چچا اور والد کوان کے اوپر غصہ کیوں ہے، انہوں نے ان کا کیا بگاڑا ہے، کیسز تو ان کے پرانے بنے ہوئے ہیں، شہباز شریف کے مقصود چپڑاسی کیس کے علاوہ باقی تمام کیسز ان کے اپنے دور کے بنے ہوئے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان ان سے اس لیے ناراض ہے کیونکہ وہ انہیں قانون کے نیچے لانا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close