ملتان آرہا تھا تو کیا پیغام ملا؟ عمران خان کا ملتان جلسے میں انکشاف

ملتان (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ ملتان جلسے کیلئے آ رہے تھے تو انہیں پیغام دیا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انہیں کہا گیا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اس لیے آگے شیشہ لگالو، لیکن مرنے، ذلت ، رزق یا نوکری کا خوف انسان کو چھوٹا بنادیتا ہے، جو فوجی موت سے ڈرتا ہے اس نے کبھی تمغہ نہیں لیا، جب تک خوف کے بت کو نہیں توڑیں گے تب تک عظیم قوم نہیں بن سکیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ کرپٹ اور بزدل حکمرانوں نے ہمیں خوف میں مبتلا کر رکھا ہے کہ امریکہ کے جوتے پالش کیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے، ہمارے حکمرانوں نے سپر پاور کے سامنے گھٹنے ٹیکے۔دنیا میں جس نے بھی بڑے کام کیے اس نے پہلے خوف کے بت کو توڑا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close