میں کیسے سو سکتی ہوں جبکہ۔۔۔۔ریحام خان کی ایسی ٹویٹ کہ اداکارہ مشی خان کو غصہ آگیا، آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور(پی این آئی)اداکارہ مشی خان نے ریحام خان کی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے ،انہیں آڑے ہاتھوں لیا ،ریحام خان نے ٹویٹر پر ایک صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا تھا کہ میں کیسے سو سکتی ہوں جب کہ میرا ملک بحران کے بعد بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ میں اسے ہر ممکن طریقے سے ٹھیک کرنے میں مدد کرنا چاہتی ہوں۔

ٹویٹر مطلع اور وکالت کا ایک طریقہ ہے۔جس پر مشی خان نے ریحام کان کو آرے ہاتھوں لیا اور کہا کہ آپ کتنی عظیم شہید ہیں جو اس بحران میں سو نہیں سکتی ،آپ ٹھنڈے اے سی کے ساتھ اپنی پر تعش زندگی سے لظف اندوز ہو رہی ہے۔لاکھوں ایسے لوگ ہیں جو روز انہ چیزوں کو ٹھیک کرنے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں لہذا بحران کے اس وقت میں آپ کو ٹویٹس کیلئے براؤن پوائنٹس حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close