آزادکشمیر ، بالائی وادی نیلم میں خواجہ سیری کے مقام ٹرک حادثہ میں 4 بکروال جاں بحق، 50 سے زائد بکریاں ہلاک ہو گئیں

مظفرآباد (پی این آئی) آزادکشمیر کی بالائی وادی نیلم میں خواجہ سیری کے مقام ٹرک حادثہ میں 4 بکروال جاں بحق جبکہ 50 سے بکریاں ہلاک ہو گئیں حادثہ کا شکار ٹرک بکروالوں کی بکریاں لیکر بالائی وادی نیلم جا رہا تھا کہ خواجہ سیری کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جاگرا

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے ٹرک حادثہ میں 4 خانہ بدوش بکروالوں کے جاں بحق ہونے اور 50 سے زائد بکریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close