شریفوں سے جلد جان چھوٹنے والی ہے، چوہدری پرویز الٰہی کی ٹویٹ نے ہلچل مچا دی

لاہور (پی این آئی) شریفوں سے جلد جان چھوٹنے والی ہے، چوہدری پرویز الٰہی کی ٹویٹ نے ہلچل مچا دی۔۔۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے حکومت کے خاتمے کا اشارہ دے دیا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں پرویز الہٰی نے کہا “قوم کیلئے خوشخبری۔ شریفوں کی پھیلائی ہوئی نحوست سے جلد جان چھوٹنے والی ہےاب یہ سارے بھاگ رہے ہیں بھاگتے چور کی لنگوٹی ہی سہی۔ دعا کریں قوم کے ہاتھ ان کی لنگوٹیاں آجائیں۔”

پرویز الہٰی نے اپنے ٹویٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ کون سی حکومت ختم ہوگی یا کب ختم ہوگی؟ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنی پریس کانفرنس میں دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ کسی کی خواہش پر الیکشن نہیں ہوں گے بلکہ اس کا فیصلہ مسلم لیگ ن اور اس کے اتحادیوں نے کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close