اسمبلیاں تحلیل ہونے کی افواہیں لیکن نواز شریف کیا چاہتے ہیں؟ لندن سے اہم خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت پر دباؤ ہے کہ وہ مشکل فیصلے کرکے الیکشن کا اعلان کردے، نواز شریف اس بات کی گارنٹی چاہتے ہیں کہ اگر مشکل فیصلے کرنے ہیں تو پھر مدت پوری کرنے دی جائے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ اس وقت افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ شہباز شریف اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کرسکتے ہیں۔

 

موجودہ حکومت مشکل فیصلے لینے کے بعد جلد انتخابات کیلئے تیار نہیں ہے، اتحادی بھی چاہتے ہیں کہ اگر مشکل فیصلے کیے جائیں تو وقت بھی پورا کیا جائے۔شاہزیب خانزادہ نے بتایا کہ انہوں نے اس حوالے سے جب حکومتی شخصیات سے سوال کیا تو انہوں نے آف دی ریکارڈ اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ مخمصے میں پھنس گئے ہیں۔ ہمیں وقت پورا نہیں کرنے دیا جا رہا ، کہا جا رہا ہے کہ آپ مشکل فیصلے کریں اور الیکشن کا اعلان کریں۔ نواز شریف کا یہی فیصلہ ہے کہ اگر مشکل فیصلے کرنے ہیں تو اس بات کی گارنٹی ہونی چاہیے کہ مدت پوری کرنے دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close