انٹر بینک میں ڈالر نے ڈبل سینچری مکمل کر لی، روپیہ مسلسل زوال کا شکار

کراچی (پی این آئی) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹربینک میں ڈالر 200 روپے سے تجاوز کر گیا۔ ڈالر کی اونچی پرواز اور روپے کی قدر میں مسلسل کمی آج بھی دیکھی جا رہی ہے۔ آج انٹربینک میں ڈالر کا بھاو 1.61 روپے بڑھا ہے، جبکہ 11 اپریل سے آج تک ڈالر 17.07 روپے مہنگا ہوا ہے۔رواں مالی سال میں ڈالر 42 روپے منہگا ہوا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اوپن مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر کی ڈبل سنچری مکمل ہوئی ا اور دن کے اختتام پر ڈالر 201 روپے کا رہا۔

یورو کی قیمت میں ایک روپے اور پاؤنڈ کی قیمت میں بھی 1.50 روپے تک کا اضافہ دیکھا گیا۔ یورو کی قیمت فروخت 208 جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 246 روپے 50 پیسے ہوگئی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close