صدر عارف علوی شہباز حکومت کے لیے کسی بھی لمحے بڑا خطرہ بن سکتے ہیں، آئینی ماہرین نے وجہ بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی) صدر مملکت عارف علوی کسی بھی لمحے شہباز حکومت کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے آئینی راستے موجود ہیں اس حوالے سے جب تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر سے پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ صدر پاکستان وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں، کیونکہ صرف (ق) لیگ کے دو ووٹ کا فرق ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر انہیں ڈائریکشن دے دی جائے کہ اعتماد کے ووٹ میں دوسری طرف ووٹ دینا ہے تو حکومت ہٹ سکتی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ حمزہ شہباز کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے فارغ کرنے کے لیے پٹیشن دائر کررہے ہیں۔اسی حوالے سے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پنجاب کی صورت حال بڑی پیچیدہ ہے، اس وقت حمزہ شہباز کے نمبر اپوزیشن سے کم ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close