چیف جسٹس آف پاکستان کا پھر ایکشن، ایک اور ازخود نوٹس لے لیا، بڑی خبر

اسلام آباد (پی این آئی) چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کریمنل جسٹس سسٹم کے حوالے سے غلط استعمال پر ازخود نوٹس لے لیا، سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ ازخود نوٹس پرسماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ تبادلوں اور تحقیقات میں مداخلت سے نظام انصاف میں خلل پڑسکتا ہے، مداخلت سے شواہد میں گڑبڑ اور غائب ہونے کا خدشہ ہے، یہ پورے انصاف کے نظام سے کھلواڑ ہوگا۔

 

 

چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کریمنل جسٹس سسٹم کے حوالے سے غلط استعمال پر ازخود نوٹس لے لیا۔ نوٹس سپریم کورٹ کے ایک جج کی سفارش پر لیا گیا، سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ ازخود نوٹس پرسماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ حکومتی اتھارٹیز کی جانب سے فوجداری قانون پر قدغن عائد کرنے پر نوٹس لیا گیا، تبادلوں اور تحقیقات میں مداخلت سے نظام انصاف میں خلل پڑ سکتا ہے، اہم افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ نظام انصاف میں مداخلت کے مترادف ہے، مداخلت سے شواہد میں گڑبڑ اور غائب ہونے کا خدشہ ہے، حکومت میں اعلیٰ عہدوں پر فائز لوگ کریمنل کیسز میں مداخلت کر رہے ہیں، خدشہ ہے تحقیقات کرنے والے افسران کے تبادلے بھی کردیئے جائیں گے، ایسا کرنا پورے انصاف کے نظام سے کھلواڑ ہوگا۔واضح رہے نیوز ایجنسی کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے گریڈ 20کے 9افسران سمیت مجموعی طور پر 19افسران کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے گئے۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر آڈٹ ٹو لارج ٹیکس پیئر کراچی سجاد اکبر خان کو کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس سرگودھا ، کمشنر آڈٹ ون لارج ٹیکس پیئر آفس لاہور سجاد تسلیم اعظم کو کمشنر ان لینڈ ریونیو لیگل ٹیکس پیئر آفس لاہور کا اضافی چارج ، کمشنر زون ون ٹیکس آفس ایبٹ آباد ندیم بشیر کو ڈائریکٹر پروگرام آفس ریفارمز اینڈ ماڈرنائزیشن ہیڈ کوارٹر ، کمشنر لیگل میڈیم ٹیکس پیئر آفس کراچی محمداعجاز خان کو کمشنرا ن لینڈریونیو انفورسمنٹ ون میڈیم ٹیکس پیئرآفس کراچی جبکہ اس کے ساتھ وہ کمشنرا ن لینڈریونیو لیگل کے فرائض بھی سرانجام دیں گے ، کمشنر ڈبلیو ایچ ٹی ریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آباد ہارون مسعود کو کمشنر ان لینڈریونیو زون ٹوریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آباد ، ڈائریکٹر پروگرامز ریفارمز اینڈ ماڈرنائزیشن ہیڈکوارٹر مس نفیسہ ستی کو کمشنر ان لینڈریونیو آئی سی ٹی او زون ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد ، کمشنر انفورسمنٹ ٹو لارج ٹیکس پیئرآفس کراچی ، ذوالفقار علی سید کو کمشنر ان لینڈ ریونیو آڈٹ ٹولارج ٹیکس پیئر آفس کراچی ، کمشنر انفورسمنٹ ون میڈیم ٹیکس پیئر آفس کراچی حمال بلوچ کو کمشنر ان لینڈریونیو انفورسمنٹ ٹو لارج ٹیکس پیئر آفس کراچی ، کمشنر زون ٹو ریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آباد فضل سبحان کو کمشنر ان لینڈر یونیو زونل ون ریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آباد ، چیف او پی ایس ، ایس پی آر اینڈ ایس ون ہیڈکوارٹر مرتضی صدیق خان کو چیف او پی ایس ،ڈبلیو ایچ ٹی ڈائریکٹوریٹ جنرل ودہولڈنگ ٹیکسز ہیڈ کوارٹر،کمشنر اوپی ایس ود ہولڈنگ ٹیکسز ریجنل ٹیکس آفس بہاولپور پرویز احمد کو چیف او پی ایس لیگل ٹو ان لینڈ ریونیو ونگ ہیڈکوارٹر ،سیکر ٹری پی اے سی آئی ڈی ٹی آڈٹ اینڈ اکائونٹس ہیڈکواٹر علی محمد کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ آف انٹر نل آڈٹ ان لینڈ ریونیو راولپنڈی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد شکیل احمد اعجاز کو سیکنڈ سیکرٹری پی اے سی ، ڈی ٹی آڈٹ اینڈ اکائونٹنگ فیڈرل بورڈآف ریونیو ہیڈکوارٹر ، ڈپٹی کمشنر ریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آباد عرفان اللہ کو ایڈیشنل کمشنر ان لینڈریونیو او پی ایس کارپوریٹ ٹیکس آفس اسلام آباد ، ڈپٹی کمشنر لارج ٹیکس پیئرآفس لاہور افتخار مسعود خان کو ایڈیشنل کمشنر ان لینڈریونیو اوپی ایس ریجنل ٹیکس آفس لاہور ، ڈپٹی کمشنر ریجنل ٹیکس آفس پشاور محمد طارق کو ایڈیشنل کمشنر ان لینڈریونیو او پی ایس ریجنل ٹیکس آفس پشاور، سیکنڈ سیکرٹری پی اے سی ، ڈی ٹی آڈٹ اینڈ اکائونٹنگ ونگ ہیڈ کوارٹر راشد محمود خان کو ایڈیشنل ڈائریکٹر او پی ایس ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ انٹرنل آڈٹ ان لینڈ ریونیو پشاور وہ ایڈیشنل ڈائریکٹر اوپی ایس انٹرنل آڈٹ ان لینڈ ریونیو ایبٹ آباد کے اضافی فرائض بھی سرانجام دیں گے جبکہ مس آمنہ شریف کو ڈپٹی کمشنر ان لینڈر یونیو اوپی ایس ریجنل ٹیکس آفس پشاورتعینات کردیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں