موبائل فون پر ڈیوٹی 6000 سے 44000 روپے ہونے تک کا امکان

اسلام آباد ( پی این آئی ) حکومت نے درآمدی موبائل فونز پر ڈیوٹی دگنی کرنے کی تجویز دے دی، موبائل فون پر ڈیوٹی 6000 سے 44000 روپے کرنیکی تجویز سامنے آئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے امپورٹڈ اشیا پر ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز دے دی، درآمدی ٹائروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 50 فیصد ، مشینری پرریگولیٹری ڈیوٹی میں 10 اور گھریلوآلات پر50 فیصداضافے کی تجویز دی۔ موبائل فون پر

ڈیوٹی دگنی کرنے کی بھی تجویز دی گئی ، موبائل فون پر ڈیوٹی 6000 سے44000 روپے کرنیکی تجویز سامنے آئی۔ پاورجنریشن مشینری ریگولیٹری میں 30 فیصد اضافے ، اسٹیل مصنوعات کی ریگولیٹری ڈیوٹی میں 10 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی۔ 1000 سی سی سے اوپر کی گاڑیوں پر 100 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے اور درآمدی ٹائلزپر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 40 فیصد اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close