عمران خان جج سے معافی

مجرموں کے ٹولے نے میری ٹیم کے سارے عظیم کاموں پر پانی پھیر دیاہے،عمران خان

اسلام آباد (پی این آئی ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت پر تنقید کے نشتر برسا دیے ۔ سابق وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنی حکومت کا ایک چارٹ جاری کیا جس میں انہوں نے شرح نمو سمیت دیگر شعبوں کی کارکردگی پیش کی۔انکا کہنا تھا کہ جب تبدیلی سرکار کی امریکی سازش کے ذریعےپاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ہٹایا گیا تو ہم 6% کی معاشی شرحِ نموکےحصول کےقریب تھے۔ این آر او 2 کو اپنی اولین ترجیح بنانے والے مجرموں کے اس ٹولے نے میری ٹیم کے کیے گئے سارے عظیم کاموں پر پانی پھیر دیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close