مظفرآباد، ڈاکٹر امیر شیخ نے آئی جی پولیس آزاد کشمیر کا چارج سنبھال لیا

مظفرآباد (پی این آئی) آزادکشمیر کے نئے انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر امیرشیخ نے آزادکشمیر پولیس فورس کی کمان سنبھال لی ہے۔
آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد پہنچنے پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے نئے آئی جی پی ڈاکٹر امیر شیخ کو گارڈ آف آنر پیش کیا آزادکشمیر پولیس کے سینئر آفیسران نے سینٹرل پولیس آفس آمد پر انکا استقبال کیا نئے آئی جی پی کا سینئر افسروں اور سی پی او کے سٹاف سے تعارف کرایاگیا

وفاقی حکومت کی جانب سے سہیل حبیب تاجک کو انسپکٹر جنرل پولیس کے عہدے سے تبدیل کرکے سندھ میں تعینات پولیس افسرڈاکٹر امیرشیخ کو آزادکشمیر کے انسپیکٹر جنرل پولیس کے عہدے پر تعینات کرنے سے متعلق جاری کیے گئے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کرتے ہوئے نئے انسپیکٹر جنرل پولیس نے آزادکشمیر پولیس کی کمان سنبھال لی یے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close