مشہور معیشت دان کو نگران وزیراعظم بنایا جانے کا امکان

کراچی(پی این آئی)تحریک انصاف حکومت کے وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کوکراچی ائیرپورٹ پرغیرمعمولی پروٹوکول پرقیاس آرائیوں کا طوفان برپا ہے کوئی ان کا نام نگران وزیراعظم تو کوئی اہم حکومتی عہدے پران کی تعیناتی کے دعوے کررہا ہے،سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ دبئی سے کراچی پہنچے،ائیرپورٹ پر وزیراعلی سندھ کا پروٹوکول ان کا منتظرتھا جوانہیں اپنے ساتھ لے گیا۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ عبدالحفیظ شیخ خلیجی ائیرلائن فلائی دبئی کے ذریعہ وطن پہنچے تھے جبکہ ان کے ہمراہ کوئی سامان نہیں تھا۔

جناح ٹرمینل پر عبدالحفیظ شیخ کو انتہائی غیرمعمولی پروٹوکول پرسب حیران رہ گئے،سادہ لباس اہلکار انہیں سخت حفاظتی حصار میں ایئرپورٹ سے باہر لے گئے اور ایئرپورٹ سے وزیراعلیٰ سندھ کا پروٹوکول انہیں اپنے ہمراہ لے گیا۔جناح ٹرمینل پر لائونچ سے باہربھی بڑی تعداد میں پولیس اہلکارتعینات تھے جبکہ سادہ لباس اہلکاروں کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پران کی آمد کی منتظرتھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close