حریت رہنما یاسین ملک کا عدالتی ٹرائل، 19 مئی کو دنیا بھر میں مقیم کشمیری، پاکستانی احتجاج کریں، وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اپیل کر دی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے 19 مئی کوآزاد کشمیر،مقبوضہ کشمیر،پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے بھارت کی جانب سے آزادی پسند رہنما یاسین ملک کے خلاف عدالتی ٹرائل کے موقع پر احتجاجی مظاہرے کرنے کی اپیل کی ہے ۔وزیراعظم ہاؤس مظفرآباد میں آزادکشمیرقانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری انوارالحق اور حریت رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے واضح کیا کہ یاسین ملک کے خلاف ہائی پروفائل کیس کا اوپن ٹرائل ہونا چاہئے

یاسین ملک سے جیل کے اندر اقبال جرم کا بیان کسی بھی فیئر عدالت کیلئے قابل قبو نہیں ہو گا وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے بھارت کو خبردار کیاہےکہ اگر بھارتی عدالت نے یاسین ملک کو سزادی تو اس کے خلاف دنیا بھر میں تحریکِ چلائیں گے بھارت یاسین ملک کو سزا دیکر مقبوضہ کشمیر کے اندر ایک ایسی آگ بھڑکانا چاہتا ہے جو سب کچھ تباہ کردے گی کشمیرپرامن طریقہ سے اپنی آزادی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں بھارت جب تک 5اگست 2019 کے اقدامات نہیں کرتا اس وقت ٹریڈ اور ٹریول کے حوالے سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ وزیراعظم نے بھارت کے باشعور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ نریندر مودی جیسی قیادت سے جان چھڑائیں اس موقع پر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ یاسین ملک کے خلاف عدالتی ٹرائل ہو رہا ہے لیکن دنیا کو پہلے سے ہی معلوم ہے کہ فیصلہ کیا آئےگا ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے کہا کہ پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام اور تمام سیاسی جماعتوں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں ان میں کوئی اختلاف نہیں ہے وزیراعظم نے 19 مئی کو یاسین ملک کی بھارتی عدالت میں پیشی کے موقع پر عوام سے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی اپیل کی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں