عثمان بزدار پر 10 ارب روپے سے زائد کے نا جائز اثاثے بنانےکا الزام، ن لیگ کا محکمہ انٹی کرپشن میں مقدمہ دائر کرنے کااعلان

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے راہنما عطا محمد تارڑ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور انکے ساتھ جتنے لوگ کرپشن میں ملوث تھے انکے خلاف پنجاب اینٹی کرپشن میں درخواست دائر کر رہے ہیں، عثمان بزدار نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں دس ارب 31 کروڑ کے نا جائز اثاثے بنائے،

عثمان بزدار کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا۔ پیر کو یہاں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ گزشتہ ایک دو ہفتوں سے عمران خان کا اقتدار سے نکلنے کے بعد پارسائی کے دعوے کر رہے ہیں حالانکہ ان کے دور میں جس بے دردی سے ملک کی دولت کو لوٹا گیا اسکی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، جس طرح آمدن سے زائد اثاثے بنائے گئے وہ سب کے سامنے ہیں، فرح گوگی کو ملک سے فرار کروایا گیا، بشری بی بی کی ایما پر اربوں روپے کمائے گئے، بلیک منی کو وائٹ کیا گیا، اس فرح بی بی کو وزیراعظم کا خصوصی قرب حاصل تھا، جس کی بلیک منی کو وائیٹ کرنے کیلئے بتیس کروڑ کی ایمنسٹی دی گئی، کیا یہ ایمنسٹی تاجروں کے لئے یا ملک کے تھی، میرے خیال میں یہ صرف فرح گوگی کے لئے تھی، ایمنسٹی سکیم کے ذریعے بھاری بلیک منی کو وائٹ کیا گیا،

جس گھر میں عمران خان کا نکاح ہوا وہاں شامل لوگوں نے ایمنسٹی سے فایدہ اٹھایا، کیا وزیراعظم کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ ذاتی بندوں کو نوازیں اور سرکاری سطح پر نوازیں کرپشن کی کئی دیگر کہانیاں بھی موجود ہیں، ایک ایک پوسٹنگ پر کروڑوں روپے ریٹ لگے،عثمان بزدار اور انکے ساتھ جتنے لوگ کرپشن میں ملوث تھے انکے خلاف پنجاب اینٹی کرپشن میں درخواست دائر کر ہے ہیں، یہ سارا نیٹ ورک بنی گالہ سے ڈیل ہوتا تھا عثمان بزدار اور فرح گوگی روپے کمانے میں فرنٹ پر تھے، ان کی کرپشن کی داستانیں سن کربڑے سے بڑے ڈاکو شرما جائیں، خاتون اول کے کہنے پر عثمان بزدار کو روپے کمانے کے لئے لگایا گیا، بتیس کنال زمین میاں چنوں، رحیم یارخان ٹیکسٹائل مل، انصاف مل، پٹرول پمز ستائیس کروڑ کے اثاثے بنائے گئے، ملتان میں چار ایکٹر کا ولا ستر کروڑ روپے مالیت کا ہے، سب کچھ حکومت میں آنے کے بعد مال کمایا گیا سب ثبوت موجود ہیں، دوست محمد بزدار برار ان لا ہیں، عثمان بزدار کے ایک قیصرانی دوست بھی مستفید ہوا جس نے بحرین میں بے نامی روپے انوسٹ کئے، ایک دوست کے ذریعے عثمان بزدار نے دو اشاریہ پانچ ارب کے فوائد حاصل کئے، ایک ڈسپنسر نے پانچ کروڑ کی زمین خریدی جو کہ بزدار کا فرنٹ مین ہے، بزدار کے بھائی جعفر بزدار کے ذریعے زمینیں خریدیں دس ارب کے اثاثے بے نامی بنائے۔ مال مفت دل بے رحم کی طرح ملکی خزانہ کو لوٹا گیا، ان تمام بے نامی اثاثوں کی چھان بین کی جائے، یہ سب عمران خان اور بشری بی بی کی ایما پر ہوا، فرح گوگی نے مجھے چھ ارب کا لیگل نوٹس بھیجا ہے میں سامنا کرنے کے لئے تیار ہوں چند کروڑ کے اثاثوں کا مالک آج ارپ پتی کیسے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کیا عثمان بزدار اس بات کا جواب دیں گے کہ آج ارب پتی کیسے ہوئے، سب اس ملک کے وسائل کو بے دردی سے لوٹتے رہے، کسانوں نے دس فیصد مہنگی کھادیں خریدیں، کیا یہ عثمان بزدار کے باپ کا پیسہ تھا جو اس نے شاہانہ زندگیاں بسر کیں اور عوام بھوکی مرتی رہی، ساڑھے تین سال میں ایک بھی عوامی منصوبہ نہیں بنایا گیا بس اپنے منصوبے مکمل کئے گئے،عمران خان کہتے تھے کہ بزدار وسیم اکرم پلس ہے، آج تک عمران خان نے اپنا ذریعہ آمدن نہیں بتایا، کوئی ایک شخص ہے جو پورے پاکستان سے عمران خان کا ذریعہ آمدن بتا دے، گوگی اور گجر کو واپس لانا ہوگا قوم کو جواب دیں ان سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close