کشمیر ہاؤس اسلام آباد کے وی وی آئی پی بلاک کی ناقص تعمیر کا سخت نوٹس، وزیر اعظم نے ذمہ دار افسران کو معطل کر کے تھرڈ پارٹی سے انکوائری کا حکم دیدیا

مظفرآباد (پی این آئی) وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کشمیر ہاؤس اسلام آباد کے وی وی آئی پی بلاک کی ناقص تعمیر کا سخت نوٹس لے لیا ۔اسٹیٹ افسرایس ڈی او اور اورسیئر معطل، تھرڈ پارٹی سے تحقیقات کرانے احکامات جاری ,ڈی جی آڈٹ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی جو پانچ روز کے اندر رپورٹ پیش کرے گی ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے سردار تنویر الیاس نے پیر کے روز اچانک کشمیر ہاوس اسلام آباد میں نئے وی وی آئی پی بلاک کا معائنہ کیا۔

وزیراعظم نے تصریحات کے منافی ناقص تعمیر پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے تحقیقات کیلئے تھرڈ پارٹی کی خدمات حاصل کرنے کے احکامات جاری کیے وزیراعظم نےکشمیر ہاؤس میں موجود پی پی ایچ کے دفتر کا بھی اچانک معائنہ کیا اور متعلقہ ریکارڈ ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے جبکہ سٹیٹ افسر ,ایس ڈی او اور اورسیئر کو معطل کرکے ڈی جی آڈٹ کی سر براہی میں کمیٹی قائم کر دی جو پانچ روز میں رپورٹ پیش کرے گی اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ قومی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے والے بدعنوان عناصر کا کڑا احتساب ہوگا۔ وزیراعظم نے سٹیٹ آفسر کے دفتر کے معائنے کے دوران جملہ ریکارڈ تحویل میں لیتے ہوئے کشمیر ہاؤس کے اندر صفائی اور دیگر شکایات کی چھان بین کے احکامات جاری کیے وزیراعظم کے اچانک دورہ کی اطلاع پر کشمیر ہاؤس کے ملازمین کی دوڑیں لگ گئیں۔ملازمین وزیراعظم کے دورہ کے بعد حاضری پر پہنچے۔

وزیراعظم کے کشمیر ہاؤس اچانک دورے کے خبر سرکاری اداروں میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔سول سوسائٹی کی جانب سے وزیراعظم کے دورہ کشمیر ہاؤس ریکارڈ ضبط کرنے اور ناقص تعمیراتی کی تحقیقات کروانے کا خیر مقدم کیا گیااس موقع پر کشمیر ہاوس میں موجود لوگوں نے وزیر اعظم کو شکایات کے انبار لگا دیئے،جس پر وزیر اعظم نے نوٹس لیتے ہوئے موقع پر احکامات جاری کیئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں