جلد الیکشن ہونگے، ایک بار پھرعمران خان کے وزیراعظم بننے کی پیش گوئی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی )جلد الیکشن ہونگے اور ایک بار پھر “عمران خان کے وزیراعظم بننے کی پیش گوئی کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کا کہنا ہے کہ اس حکومت کے ساتھ چلنا میرے لیے بہت مشکل ہے، جلد الیکشن ہونگے تو عمران ایک بار پھر وزیراعظم بنے گا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق پشاور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعلیٰ نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایسی حکومت جو پیٹرول کا فیصلہ نہیں کر سکتی تو اور کیا کرے گی؟

انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کو کہا کہ آپ جہاں جائیں گے وہاں عوام پہنچے گی، پاکستان کی عوام کا شکریہ جو ہمیں سپورٹ کررہی ہے،جلد الیکشن ہونگے تو عمران ایک بار پھر وزیراعظم بنے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close