کہیں بارش تو کہیں گر دآلود ہوائیں، ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان ،بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی /گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران ملک کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں گردآلود ہوائیں /جھکڑچلنے کا امکان۔

 

 

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش: گوپس 03، خیبر پختونخوا: بالائی و زیریں دیر میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: بھکر، نورپور تھل، ڈیرہ اسماعیل خان 49، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان ، جیکب آباد اور شہید بینظیر آباد میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

close