حمزہ شہباز نے بھی عمران خان کو جیل میں ڈالنے کی دھمکی دیدی

گجرات (پی این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان کو تکلیف ہوتی ہے کہ رات کو سپریم کورٹ کے دروازے کیوں کھلے ، عمران خان اگر تم باز نہ آئے تو تمہارے لیے جیلوں کے دروازے بھی کھول سکتے ہیں ۔

گجرات میں پاکستان مسلم لیگ (ن )کے جلسے سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا عمران خان توشہ خانہ کا حساب دینے سے چھپ رہا ہے، فارن فنڈنگ میں گوشوارے چھپاتا ہے اور ہم پر الزام لگاتا ہے ،یہ کشمیر کا ترجمان تونہ بن سکا مگر فرح گوگی کاترجمان بن گیا، آج بھی جھوٹی سازش کارونا روکر پاکستان کو بدنام کررہا ہے،اس کا بندوبست نہ کیا گیا تو یہ پاکستان کو کھاجائے گا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مجھے نواز شریف اور شہباز شریف نے مخلوق کی خدمت کرنا سکھائی ہے ، میری کابینہ ہو نہ ہو چینی کی قیمت 70روپے کلو پر لاوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close