مظفر آباد، گونگے بہرے بہن بھائیوں کا کفیل 13 سالہ بھائی لاپتہ، بانڈی ستانہ کی خاتون چار روز سے لاپتہ بیٹے کی تلاش میں دربدر

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کی تحصیل نصیر آباد پہٹکہ کے گاوں بانڈی ستانہ کی رہائشی خاتون چار روزسے لا پتہ اپنے 13سالہ بیٹے اکرم کاظمی کی تلاش میں مزکری ایوان صحافت مظفرآباد پہنچ گئی ۔اپنے معذور والد اور گونگے بہرے بہن بھائیوں کی کفالت کرنے والا 13 سالہ بچہ مظفرآباد شہر میں ٹاہلی منڈی کے مقام پر ایک دکان میں کام کرتا تھا بیٹے کے لاپتہ ہونے کے غم میں نڈھال ماں آسیہ بی بی نے صحافیوں کو بتایا کہ میرا بیٹا اکرم کاظمی جو لاپتہ ہے میرے گھر کا نظام چلاتا تھا

جودن کو مزدوری کرکے رات کو گونگے بہن بھائیوں اور معذور والد کو کہلاتا تھاگھر میں کمانے والا کوئی اور نہیں اور نہ ہی کوئی معقول ذریعے معاش ہے۔آئی جی پی آزاد کشمیر اور دیگر حکام بالا سے اپیل ہے کہ میرے بیٹے کو تلاش کروائیں میں نے تھانہ پولیس سٹی اور تھانہ پولیس صدر میں بیٹے کی گمشدگی کے حوالے سے دورخواست دے رکھی ہے پولیس ابھی تک میرے بیٹے کو تلاش نہیں کر سکی آسیہ بی بی نے صحافیوں اور سول سوسائٹی سے اپنے لاپتہ بیٹے کی تلاش میں تعاون کی اپیل کی ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close