مجھے کچھ ہوا تویہ ایک کام ضرور کرنا، عمران خان نے پی ٹی آئی سپورٹرز کو ہدایت کر دی

فیصل آباد (پی این آئی)میں اس زہر کو جانتا ہوں جس کو کھانے سے ہارٹ اٹیک ہوجاتا ہے، ڈاکٹر رضوان اور نعمان اصغر کو دل کا دورہ کیسے پڑا، اس پر سپریم کورٹ سو موٹو لے، مجھے کچھ ہوا تو ویڈیو دیکھنے کے بعد مجھے اور پاکستان کو انصاف دلانا ہے، عمران خان کا جلسے سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھےکچھ ہوا تو پاکستان کے عوام نے مجھے انصاف دلانا ہے۔

 

ریکارڈڈ ویڈیو میں جن کے نام لیے گئے ہیں ان میں سے ایک ایک کو کٹہرے میں لانا ہے، غلامی سے بہترموت ہے، کچھ دن پہلے معلوم ہوا کہ میرے خلاف بند کمروں میں سازش ہورہی ہے، یہ سوچتے رہے اس کے ساتھ ہم نے اتنا کیا لیکن یہ بچ کر نکل گیا، امریکہ میں میرے خلاف سازش تیار کی گئی، یہاں کے میرجعفر اور صادق نے سازش پر عمل کیا۔انہوں نے کہا کہ میں اس زہر کو جانتا ہوں جس کو کھانے سے ہارٹ اٹیک ہوجاتا ہے، ڈاکٹر رضوان اور نعمان اصغر کو دل کا دورہ کیسے پڑا، اس پر سپریم کورٹ سو موٹو لے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے کیسز کی تفتیش کرنے والے افسر کو دباؤ ڈال کر مار دیا گیا، جن کے اوپر کیسز ہیں انہیں ہی حکومت سپرد کردی گئی، انہوں نے ایف آئی اے کے افسران کو تبدیل کردیا۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ فیصل آباد کے لوگوں کا جنون دیکھ کر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔

 

2018ء میں فیصل آباد میں ٹیکسٹائل کی صنعت بند ہورہی تھی، فیصل آباد میں فیکٹریاں بند کرکے ہاؤسنگ سوسائٹیز بنائی جارہی تھیں، ہماری حکومتی پالیسیوں کے بعد فیصل آباد کی صنعتوں نے اب تمام ریکارڈ توڑ دیے، فیصل آباد میں روزگار کے مواقع بڑھے، مالکان کے پاس مزدوروں کی کمی ہوگئی ہے، یہاں کی صنعتوں نے ریکارڈ برآمدات کیں، فیصل آباد کی ترقی اور خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے، آج ملک کی تاریخ کی سب سے زیادہ برآمدات ہیں، میں نیا پاکستان بنتے دیکھ رہا ہوں۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ویڈیو سامنے لاؤ پھر نواز شریف کا ظرف دیکھنا، وہ تمہیں شہباز شریف سے زیادہ سیکیورٹی دے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران تمہارے کھانے میں کوئی زہر ملائے گا تو گھر والا ہوگا۔انہوں نے شرکائے جلسہ کی تعداد کے حوالے سے کہا کہ گجرات کے جلسے نے تمام جلسوں کاریکارڈ توڑدیا، تاریخی جلسے پرگجرات کے لوگوں کا شکریہ، عمران خان حکومت جانے پردن رات ماتم کررہے ہیں، میرابس چلے توعمران خان کا نام کبھی اس زبان سے نہ لوں، اس فتنے کے شرسے لوگوں کوبچاؤں گی۔

 

پہلےاس نے جعلی خط پیش کیا پھر عالمی سازش کا رونا شروع کیا، اب عوام کی ہمدردیاں سمیٹنے کیلئے کہتا ہے کہ میری جان کوخطرہ ہے۔ن لیگ کی مرکزی نائب صدر نے کہا کہ اول تویہ کہ ویڈیوجھوٹ ہے لیکن اگر ہے تو سامنےلاوَ، حادثے کا انتظارمت کریں، آپ ویڈیوسامنےلائیں ، پھرنوازشریف کا ظرف دیکھنا وہ تمہیں شہبازشریف سے زیادہ سیکیورٹی دے گا، یہ اپنی تقریر میں زہر کا ذکر کر رہا تھا، اگرآپ کےکھانے میں کوئی زہرملائے گا تووہ آپ کا کچن یا گھروالا کوئی ہوگا۔انہوں ںے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہ جھوٹا شخص تمام حدیں عبور کر گیا ہے، کوٹ لکھپت جیل میں تم نے نواز شریف کے ساتھ کیا کیا؟ نواز شریف کے ایک رات میں پلیٹ لیٹس اچانک کیسے گر گئے؟ نواز شریف کا کھانا عمران خان کی طرف سے آتا تھا، آپ توگھرکا کھانا کھاتے ہیں، نوازشریف کوٹ لکھپت جیل کا کھانا کھاتے تھے۔مریم نواز نے کہا کہ جب آپ اقتدارمیں تھے تونہ سازش تھی نہ آپ کی جان کوکوئی خطرہ تھا، عوام آپ سے 4 سال کی کارکردگی کا حساب مانگتے ہیں، آپ کی کارکردگی صفرہے اس لیےجھوٹ پرجھوٹ بول رہے ہو، جب کارکردگی نہ ہوتو پھرجھوٹے ڈرامے کرنے پڑتے ہیں، خان صاحب! ہماری دعاہے کہ آپ زندہ رہیں اورنوازشریف کی کامیابیاں دیکھتے رہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close