کیرن بائی پاس روڈپر باراتیوں کی جیپ گہری کھائی میں جا گری، 19 باراتی زخمی، ایک زخمی کی حالت تشویشناک، مظفر آباد سی ایم ایچ منتقل

مظفرآباد (پی این آئی) آزادکشمیر کی وادی نیلم میں کیرن بائی پاس روڈ پر باراتیوں کی جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 19 باراتی زخمی ہوگئے۔ ایک زخمی خواجہ انصر کو تشویشناک حالت میں سی یم ایچ مظفرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔ آزادکشمیر کی وادی نیلم میں دواریاں سے باراتیوں کو لیکر نکدر آنے والی جیپ کیرن بائی پاس روڈ پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری ۔

جیپ حادثہ میں 19 باراتی زخمی ہوئے۔ علاقہ مکینوں پولیس اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمٹ اتھارٹی کی ٹیم نے زخمیوں کو ریسکیو کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نیلم پہنچا یا۔ ایک زخمی خواجہ انصر کوتشویشناک حالت میں سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کیا گیا ۔ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نیلم کے افسر اختر ایوب کے مطابق جیپ حادثہ کے تمام زخمیوں کو ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close