پیپلزپارٹی ایم کیو ایم کیساتھ ہاتھ کر گئی، وزیراعلیٰ سندھ نے بڑا جھٹکا دیدیا

کراچی(پی این آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ایک بڑی جماعت ہے، اس سے تحریری معاہدہ ہوا ہے لیکن ایم کیو ایم کو حکومت سندھ میں شامل کرنے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، اگر وہ آنا چاہیں تو میں انہیں خوش آمدید کہوں گا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی الیکشن کے دوران اسلحہ لے کر پھر تے رہے۔

 

پولیس نےمقدمہ کر کے انہیں گرفتار کیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جب حلیم عادل گرفتار ہوئے ان کو پیٹ میں درد ہوا، پیٹ کے درد کی وجہ سے ان کو اسپتال بھیجا لیکن وہ اسپتال میں ڈرامہ کرتا رہا اور سالگرہ مناتا رہا۔پی پی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آصف زرداری نے قومی اسمبلی میں کہا تھا چارٹر آف اکانومی ہونا چاہیے، یہ زرداری صاحب کی بصیرت تھی لیکن اس وقت عمران نیازی سب کو ختم کرکے صرف خود رہنا چاہتے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close