مظفرآباد، ڈاکٹر طاہر درانی نے ناک سے خون چوسنے والے کیڑے کو منہ کے راستے نکال کر نوجوان کی زندگی بچا لی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) شیخ زید ہسپتال مظفرآباد میں ماہر امراض ناک کان گلہ ڈاکٹر طاہر درانی نے ایک نوجوان کی ناک سے خون چوسنے والے پانی کے کیڑے جونک کو منہ کے راستے کمال مہارت سے نکال کر مریض کی زندگی کو لاحق ٹال دیا۔ ویڈو سوشل میڈ یا پر وائرل ہو گئی

شیخ زید ہسپتال مظفرآباد میں تعینات ای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر طاہردرانی نے ناک سے خون بہنے اور شدید درد کے علاج کیلئے آنے والے نوجوان کے ناک کا ایکسرے کروایا لیکن خون چوسنے والا کیڑا جونک ٹریس نہ ہوسکا ڈاکٹر طاہر نے بڑی مشکل سے مریض کی ناک میں کئی ہفتوں سے خون چوسنے والی جونک کا سراغ لگا مریض کی ناک میں دوائی ڈال کرناک نتھنے بند کر دیئے اور مریض کے حلق کے راستہ کمال مہارت سے جونک کو نکال لیا۔ ڈاکٹر طاہر درانی کا کہنا ہے کہ گندے پانی کا یہ کیڑا جونک جانوروں اور انسانوں کے ناک میں پرورش پانے کے ساتھ ساتھ خون چوستا جو انسانوں اور حیوانات کی زندگیوں کیلئے انتہائی خطرناک ہے انھوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ چشموں اور جوہڑوں سے منہ لگا کر پانی پینے سے اجتناب کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close