پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے گھر پر چھاپہ، ایک گرفتار

کراچی (پی این آئی) پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کے گھر اینٹی انکروچمنٹ فورس کا چھاپہ، ایک گرفتاری، اس سے قبل ڈی ایس پی سرجانی کی سربراہی میں پولیس پارٹی بھی حلیم عادل شیخ کے گھر پہنچی تھی۔ اس سلسلے میں حکام اینٹی انکروچمنٹ کا کہنا ہے کہ حلیم عادل پر اینٹی انکروچمنٹ زون 1 تھانے میں بھی مقدمہ درج ہے، جس میں انہوں نے ضمانت نہیں کرائی۔

حکام کا مزید بتانا ہے کہ حلیم عادل شیخ کے ایک ملازم کو حراست میں لیا ہے، گھریلو ملازم نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ گھر سے چلے گئے ہیں، حراست میں لیے گئے شخص کا نام علی ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ اینٹی انکروچمنٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اینٹی انکروچمنٹ فورس کے پہنچنے سے قبل حلیم عادل شیخ گھر سے چلے گئے تھے۔ اینٹی انکروچمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ولید بلوچ کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا گیا تھا۔ اس حوالے سے ولید بلوچ نے کہا کہ حلیم عادل کے گھر سے حراست میں لیا گیا ملازم گلشن معمار تھانے میں درج مقدمے میں نامزد ہے، ملازم علی کو نفری کے ساتھ گلشن معمار تھانے بھیج دیا گیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close